Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Chefs and Experts articles > دیانت داری کامیابی کی کُنجی ہے Honesty Is the Key to Success

دیانت داری کامیابی کی کُنجی ہے Honesty Is the Key to Success

دیانت داری کامیابی کی کُنجی ہے Honesty Is the Key to Success
دیانت داری کامیابی کی کُنجی ہے Honesty Is the Key to Success - Special talk of Shazia Anwar with Chef Shireen Anwer cooking expert of Masala Morning.
Viewed: 6176
Source:  Shireen Anwar from Masala TV Interview
6 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • شیری انور جنہیں" مصالحہ مارننگز" (masala mornings) کے ناظرین شیریں آپا کے نام سے پُکارتے ہیں نے انتہائی مختصر عرصے میں زیادہ شہرت حاصل کی۔ شیریں انور نے نومبر 2009ء میں "مصالحہ" سے وابستگی اختیار کی قبل ازیں وہ کُوکنگ (cooking) کلاسز دینے کے حوالے سے شہر رکھتی تھیں۔ شیریں انور کی تین بیٹیاں، ایک بیٹا اور پانچ نواسیاں ہیں۔ 


  • کچھ اپنے بیک گراؤنڈ (back ground) کے حوالے سے بتائیے؟

  • شیریں انور: میں 14 اپریل 1965ء میں ایک ایسے گھر میں پیدا ہوئی جہاں بہت سے لوگ ایک ہی چھت تلے پیارومحبت سے رہا کرتے تھے۔ اگر بچوں کے درمیان کبھی لڑائی جھگڑا ہوا بھی تو بڑوں نے اس میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔ گھر میں نوکروں کی فوج کی موجودگی جہاں ایک طرف ہمارے لئے آرام دہ زندگی کا باعث تھی تو دوسری جانب میرے سب سے اہم شوق یعنی کھانا پکانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی۔


  • بچپن کیسا گزرا؟

  • شیریں انور: میں پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہوں۔ میری والدہ ہم سے بہت پیار کرتی تھیں لیکن تھیں بہت سخت مزاج۔ انہوں نے بچپن سے ہمیں بہت کڑی نگرانی میں رکھا، بلاوجہ کہیں جانے آنے کی اجازت نہیں تھی۔ دوستوں کے ہاں جاکر وقت گزارنا تو بہت بڑی بات، ہمیں اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہاں جانے کی بھی اجازت نہ تھی۔ میرے والدین کا گھر خاتون پاکستان کالج (Pakistan college) کے بالکل سامنے تھا۔ جب تک میں کالج (college) کی سیڑھیاں نہیں چڑھ جاتی وہ اپنی بالکونی سے کھڑی مجھے دیکھتی رہتی تھیں۔ میں نے خاتون پاکستان سے انٹر کیا اور اس کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنے کی بجائے مونٹیسوری کورس کرلیا۔ 1977ء میں جیسے ہی میرا مونٹیسوری کورس مکمل ہوا میری شادی ہو گئی۔ پھر اس کے بعد پڑھنے کا وقت ہی نہیں ملا۔


  • والد سے کیسے تعلقات تھے؟

  • شیریں انور: میں اپنے والد کی بےحد چہیتی تھی۔ سب سے چھوٹی ہونے کی بناء پر میں نے ان کے ساتھ بہت وقت گزارا اور یہ ان کی محبت ہی تھی کہ انہوں ے مجھے ساری دنیا کی سیر کرائی۔


  • مائیں تو بیٹیون پر گھرداری سیکھنے کے لئے دباؤ ڈالتی ہیں، آپ کی والدہ نے ایسا کیوں نہیں کیا؟

  • شیریں انور: دراصل ہمارے گھر میں خانساماؤں کا ڈھیر لگا ہوا تھا اور میری والدہ اس بات کے بالکل حق میں نہیں تھیں کہ جوان لڑکیاں غیر مردوں کے درمیان کھڑی ہوکر کام کریں۔ اسی وجہ سے میری شدید خواہش کے باوجود انہوں نے مجھے کبھی کھانا پکانے نہیں دیا، تاہم انہیں میری بہت فکر تھی۔ جب میری شادی طے ہو گئی تو وہ اکثر یہ کہتی تھیں کہ تم میری ناک کٹواؤ گی۔


  • شادی کے بعد کن مسائل کا سامنا کرنا پڑا؟

  • شیریں انور: میرے والد احمد ای ایچ جعفر کے خاندان کا پاکستان کے 22 امیر خاندانوں میں شمار ہوتا ہے، شادی سے قبل میں نے بہت عیش و آرام کی زندگی گزاری جب کہ شادی متوسط گھرانے میں ہوئی۔ ظاہر ہے کہ ایسے میں مشکلات تو پیش آتی ہیں لیکن میں نے خود کو ماحول اور حالات میں ڈھالنے کی کوشش کی۔


  • شادی کے بعد کھانا پکانے کے حوالے سے درپیش مسئلے کو کیسے حل کیا؟

  • شیریں انور: ذرا سوچئے کہ مجھے میرے شوہر نے شادی سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ میں تمہیں دنیا کا ہر عیش و آرام دوں گا لیکن کھانا تمہیں خود ہی پکانا ہوگا۔ مجھے بہت گھبراہٹ تھی لیکن میں نے ہمت نہ ہاری، امی سے پوچھ کر اور مختلف جگہوں سے سیکھ کر اس چیلنج (challenge) کو پورا کیا۔ شادی کے 11 ماہ کے بعد ہی اللہ تعالٰی نے مجھے بیٹی کی نعمت سے سرفراز کر دیا، یکے بعد دیگرے چار بچوں کی پیدائش نے مجھے بےحد مصروف کر دیا لیکن کھانا پکانے کا جنون نہ چھوٹ سکا۔ میں جب بھی پاکستان سے باہر جاتی کوئی نہ کوئی کُوکنگ کورس کر لیتی۔ میں نے مسز فیض سے بہت سیکھا، کئی طرح کے کورسز برطانیہ (British) اور دیگر کورسز ولٹن (Wilton) امریکا سے کئے۔


  • کُوکنگ کلاسز (cooking classes) دینے کا سلسلہ کب شروع کیا؟

  • شیریں انور: میں نے 29 جون 1984ء میں اپنے شوہر کی حوصلہ افزائی کے بعد "ٹرپل ایس کچن اٹ" کے نام سے کُوکنگ کلاسز (cooking classes) کا اخبار میں اشتہار دیا۔ ابتداء میں مجھے لگا کہ میں پیسے ضائع کررہی ہوں، ایسے میں میرے شوہر نے میری ہمت افزائی کی اور کہا کہ تم پیسوں کی فکر مت کرو، پھر رفتہ رفتہ میرے طلبہ کی تعداد بڑھتی چلی گئی اور ایک وقت ایسا آیا کہ میرے پاس 50 سے زائد اسٹوڈنٹس (students) ہو گئے اور الحمداللہ آج میں ہزاروں اسٹوڈنٹس (students) کو کُوکنگ (cooking) سکھا چکی ہوں۔


  • آپ کے خیال میں آپ سب سے بہتر کیا بنا لیتی ہیں؟

  • شیریں انور: سب ہی کچھ بنا لیتی ہوں کیوں کہ کھانا پکانا میرا جنون ہے، تاہم کیک اور میٹھے بنانا اور ان کی ڈیکوریشن کرنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ میں حال ہی میں اس کا ایک شارٹ کورس (short course) بھی کرکے آئی ہوں۔

  •  

    بیٹیوں کو کھانا پکانے کا شوق ہے؟

    شیریں انور: حیرت انگیز طور پر میری تینوں بیٹیوں کو کھانا پکانے کا انتہائی شوق ہے۔ میری سب سے بڑی بیٹی بہت اچھا کھانا پکاتی ہے اور گھریلو خاتون ہے۔ میری دوسرے نمبر کی بیٹی نے حال ہی میری کلاسز (classes) کے نام ہی سے ریسٹورنٹ (restaurant) کا آغاز کیا ہے جو الحمداللہ بہت اچھا جا رہا ہے۔ تیسری بیٹی آرڈر پر کیٹرنگ (catering) کا کام کرتی ہے۔ اس کی خصوصیت مختلف اور مخصوص میٹھے بنانا ہے۔


  • آپ کو ہوٹلنگ (hoteling) کا شوق ہے؟

  • شیریں انور: مجھے باہر کھانا کھانے کا بےحد شوق ہے اس لئے میں گاہے بگاہے اپنا یہ شوق پورا کرتی رہتی ہوں۔ میں تھائی اور چائنیز (Thai and Chinese) کے علاوہ فاسٹ فوڈز (fast foods) مثلاً نینڈوز (nandos) کی مرغی اور سلاد بہت شوق سے کھاتی ہوں۔ ویسے مجھے بچپن سے میٹھا کھانے کا بےحد شوق ہے جب کہ دیگر کھانوں میں دال، چاول اور کڑھی کھچڑی میری مرغوب غذائیں ہیں۔


  • شہرت نے کوئی نقصان پہنچایا؟

  • شیریں انور: بس مجھے اس بات کا بےحد افسوس ہوتا ہے کہ مصروفیات نے مجھے میری بچیوں سے دور کر دیا ہے۔ قبل ازیں ہر جمعہ کو بچیاں میرے گھر پر آتی تھیں اور ہم سب مل کر خوب ہلاگلا کرتے تھے لیکن آج میرے پاس وقت انہیں دینے کے لئے ہی نہیں ہوتا۔ اب یوں ہوتا ہے کہ میں انہیں مہینے کے کسی اتوار کو دوپہر کے کھانے پر مدعو کر لیتی ہوں۔


  • نواسیوں کی آپ کے بارے میں کیا رائے ہے؟

  • شیریں انور: میری جڑواں نواسیاں جن کی عمر 10 سال ہے، کہتی ہیں کہ نانو ہم بڑے ہوکر آپ جیسے ہی بنیں گے۔


  • مصروفیات پر شوہر کر کیا ردعمل ہوتا ہے؟

  • شیریں انور: میرے شوہر مجھ سے ناراض رہتے ہیں کیونکہ  مصالحہ سے وابستگی سے قبل میں اُن کے ساتھ مختلف تقریبات میں بھرپور شرکت کرتی تھی لیکن آج مجھے وقت ہی نہیں ملتا، البتہ چھٹی والے دن میں ان کا ساتھ دیتی ہوں لیکن اس حوالے سے ان کا موڈ اکثر خراب رہتا ہے۔


  • عملی زندگی میں شوہر کا تعاون کس حد تک حاصل رہا؟

  • شیریں انور: دیکھئے میرے شوہر نہایت شکی مزاج ہیں یہی وجہ ہے کہ میں نے شادی شدہ زندگی میں بہت سخت وقت دیکھا۔ "مصالحہ" سے وابستہ ہونے کے بعد بھی مجھے بہت سے مسائل درپیش آئے، مثال کے طور پر اگر وقت زیادہ ہو جائے یا چھٹی والے دنوں میں کسی پروگرام میں جانا پڑ جائے تو میرے شوہر ناراج ہوتے ہیں لیکن میں انہیں سمجھا لیتی ہوں۔ ان تمام باتوں کے باوجود میں سمجھتی ہوں کہ انہوں نے ہر قدم پر میری حوصلہ افزائی کی۔ اگر وہ میری ہمت نہ بندھاتے تو آج میں اس مقام پر نہ ہوتی۔


  • آپ کی کامیابی پر گھر والوں کا کیا رد عمل ہے؟

  • شیریں انور: میرے سارے گھر والے میری شہرت اور عزت دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ اس موقع پر مجھے اپنی والدہ اور والد بےحد یاد آتے ہیں جن کی دعاؤں اور نیک خواہشات کی وجہ سے آج میں اس مقام پر ہوں لیکن افسوس کہ یہ دیکھنے کے لئے زندہ نہیں ہیں۔

  •   

    کھانا پکانے کے علاوہ کیا مشاغل ہیں؟

    شیریں انور: مجھے سجنے سنورنے کا بہت شوق ہے۔ جب بھی وقت ملتا ہے میں ہم رنگ زیورات اور جوتے، وغیرہ کی خریداری کرتی ہوں۔ اس کے علاوہ مجھے گھر سجانے کا جنون ہے، جتنا بھی وقت ملتا ہے میں گھر کو دیتی ہوں۔ اچھے ملبوسات میری کمزوری ہیں، میں خود ڈیزائننگ نہیں کرتی مگر میری بیٹی سمیرا، جو بہت اچھی شوقیہ ڈیزائنر (designer) ہے میرے کپڑے ڈیزائن (design) کرتی ہے۔ میرے پاس تقریباً 5000 کتابوں کا انتخاب موجود ہے۔ مجھے باورچی خانے کے سازو سامان، فریج میگنٹ اور مختلف طرح کے ٹوتھ پک جمع کرنے کا بھی شوق ہے۔


  • آپ نے 1984ء سے کام شروع کیا اور میڈیا پر 2009ء میں آئیں، اس تاخیر کی کیا وجہ تھی؟

  • شیریں انور: میرے سلطانہ سے بہت اچھے تعلقات تھے اور وہ بہت عرصے سے پروگرام کرنے کے لئے کہہ رہی تھیں لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے ہمیشہ معذرت کر لیتی تھی۔ آپ اسے اچھی عادت کہیں یا بُری لیکن اس وقت تک کسی کام کی حامی نہیں بھرتی جب تک مجھے اس بات کا اندازہ نہ ہو کہ میں اسے اچھی طرح سے کر بھی پاؤں گی یا نہیں۔


  • پھر'مصالحہ مارننگز' (masala mornings) شروع کرنے کا فیصلہ کیسے کیا؟

  • شیریں انور: ہوا کچھ یوں کہ "لائیولی ویک اینڈز" (lively weekends) کی میزبان کرن نے مجھے فون کیا کہ آپا آپ کو میرے ساتھ کچھ پروگرامز کرنے ہیں۔ اس وقت میرا کوئی ارادہ نہیں تھا اس لئے میں نے اسے پہلا ٹالنا چاہا مگر اس نے کہا کہ میں انکار نہیں سنوں گی۔ اس نے اتنے پیار اور مان سے بلایا کہ مجھ سے انکار نہ ہو سکا، یوں میں نے "لائیولی ویک اینڈز" کے 14 پروگرامز کئے۔ اُن پروگرامز کا بہت اچھا رسپانس (response) ملا اور مجھے بہت مزہ آیا۔ اس مرتبہ جب سلطانہ نے مجھے کہا کہ ہم آپ کے لئے ایک پروگرام کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو میں نے حامی بھرلی۔

  •    

    "مصالحہ" کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

    شیریں انور: بہت شاندار! 16 نومبر 2009ء کو ہم نے "مصالحہ مارننگز" شروع کیا۔ پروگرامز کے ڈائریکٹر پروڈیوسر (director producer) اور خاص طور پر سلطانہ کے ساتھ کچھ ایسی وابستگی ہوگئی ہے کہ کام کرنے میں بہت مزہ آتا ہے۔ ہم پروگرام میں مختلف تھیم کے تحت بھی کام کرتے ہیں۔ میں اور میرا ڈائریکٹر (director) بیٹھ کر طے کرتے ہیں کہ ہم کیا نیا اور بہتر چیز پیش کرسکتے ہیں۔ الحمداللہ ہم دونوں ہر طرح کی محنت کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں، شاید اسی لئے کام کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔


    پہلی مرتبہ کیمرے کا سامنا کرنا کیسا لگا؟

    شیریں انور: کیمرے کا سامنا کرنا میرے لئے پہلا تجربہ نہیں تھا، آج سے بارہ سال قبل میں نے مرینہ خان کے شوہر جلیل کے ہمراہ کچھ پروگرامز کئے تھے۔

  • "مصالحہ مارننگز" (masala mornings) کے ابتدائی دنوں کی بات ہے کہ ایک دن مہتاب اکبر راشدی نے مجھ سے کہا کہ تمہیں پروگرام (program) کے دوران جھنجوڑنا پڑتا ہے، خیر یہ شروع کی بات تھی اب تو میں اتنا بولنے لگی ہوں کہ ڈائریکٹر (director) مجھ سے کہتا ہے کہ "آپ اتنا کیسے بول لیتی ہیں۔"


  • عوام میں اس درجہ مقبولیت کی کیا وجہ ہے؟

  • شیریں انور: خدا شاہد ہے کہ میں جب سکھانے کے لئے کھڑی ہوتی ہوں تو پوری ایمانداری سے کام لیتی ہوں۔ میری بچیاں مجھ سے کہتی ہیں کہ امی آپ اچھے کھانوں کی تمام ترکیبیں ٹی وی پر سکھا دیتی ہیں تو میں ان سے یہی کہتی ہوں میری نیت بالکل صاف ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ اپنے کام میں دیانت داری رکھوں اور میری نیک نیتی کا اللہ تعالٰی بہت اچھا پھل دے رہا ہے۔


  • کیا اب بھی گھر میں کھانا پکانا سکھانے کا سلسلہ جاری ہے؟

  • شیریں انور: "مصالحہ" سے وابستہ ہونے کے بعد آٹھ مہینوں تک گھر میں کھانا پکانا سکھانے کا سلسلہ موقوف رکھا تاہم تین ماہ قبل اسٹوڈنٹس (students) کے بےحد اصرار پر میں نے ایک بار پھر ہفتے میں تین بار کلاسوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔


  • مصالحہ سے وابستگی سے آپ کی کُوکنگ کلاسز (cooking classes) پر کیا فرق پڑا ہے؟

  • شریں انور: فرق یہ پڑا ہے کہ پہلے میرے پاس زیادہ اسٹوڈنٹس (students) آتے تھے لیکن اب چونکہ میں ہر چیز" مصالحہ" پر سکھا رہی ہوں اس لئے ان کی دلچسپی کم ہو گئی ہے۔ تاہم ایسی بچیاں جو براہ راست مجھ سے سیکھنا چاہتی ہیں یا میرے ہاتھ کے کھانے کھانا چاہتی ہیں وہ کلاسیں لیتی ہیں۔


  • سنا ہے کہ نئی کتاب لانے کی تیاری کر رہی ہیں؟

  • شیریں انور: جی ہاں، میری انگریزی زبان میں دو کتابیں مارکیٹ میں آچکی ہیں جسے لوگوں نے بہت زیادہ پسند کیا ہے۔ اب میں "مصالحہ" کے اشتراک سے تیسری کتاب مارکیٹ میں لانے کی تیاری کر رہی ہوں۔


  • جو کچھ کر رہی ہیں اس سے مطمئن ہیں؟

  • شیریں انور: الحمداللہ میں بہت مطمئن ہوں کیوں کہ میں جو چاہتی تھی وہ مجھے حاصل ہو رہا ہے۔ میں اپنا کام بھی کر رہی ہوں اور خلق خدا کی خدمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جب کوئی مجھ سے یہ کہتا ہے کہ آپ کی وجہ سے مجھے فائدہ ہوا ہے کہ تو مجھے لگتا ہے کہ میری محنت وصول ہو گئی ہے۔ میرے پاس ایسے فون بھی آتے ہیں کہ ہمارا گھر تباہ ہو رہا تھا کیوں کہ ہماری ساس یا شوہر کو ہم سے صرف یہ شکایت تھی کہ اچھا کھانا نہیں پکا سکتے تھے۔ آج آپ کی وجہ سے ہم اُن کی یہ شکایت دور کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔ میں اس بات پر اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔


  • کوئی خواہش؟

  • شیریں انور: ایک ریسٹورنٹ (restaurant) کا قیام میری خواہش ہے۔ میں نے ہم نیٹ ورک (network) کے سی ای او دُرید قریشی سے کہا ہے کہ آپ ایک ریسٹورنٹ (restaurant) کھولیں۔ میں اسے کامیابی سے چلاکر دکھاؤں گی۔

More related articles to دیانت داری کامیابی کی کُنجی ہے Honesty Is the Key to Success:

  • Thanks for reading our artilcle about "دیانت داری کامیابی کی کُنجی ہے Honesty Is the Key to Success" filed under Chefs and Experts articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for دیانت داری کامیابی کی کُنجی ہے Honesty Is the Key to Success

  1. Aap ke receipe bhot pasand ha

    on Mar 1 2015 4:56AM Report Abuse NOORJAHANCHOHAN

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping