Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Health articles > 10 Home Remedies for Canker Sores منہ کے چھالے

10 Home Remedies for Canker Sores منہ کے چھالے

10 Home Remedies for Canker Sores منہ کے چھالے
Canker sores are a painful condition of mouth. Canker sores can form on gums, inside cheeks, lips and tongue. During the time of canker sore is so painful to spend because it causes pain while eating and drinking. Ten home remedies are given below to cure painful canker sores.
Viewed: 9725
Source:  Amber Saleem
2 Ratings
2 out of 5 stars
 Rate It

  • نمک اور بیکنگ سوڈا

  • ایک چائے کا چمچ نمک یا بیکنگ سوڈا ایک کپ نیم گرم پانی میں حل کریں اور اس محلول کو منہ میں گھومائیں اور پھر پھینک دیں۔ دن میں دو سے تین بار دوہرائیں۔

  • ہائیڈروجن پر آکسائیڈ

  • ہائیڈروجن پر آکسائیڈ اور پانی کی برابر مقدار ایک بائول میں مکس کریں۔ اس محلول میں کاٹن بھگو کر چھالوں پر لگائیں۔ اِس محلول کو نگلیں نہیں۔ ہائیڈروجن پر آکسائیڈ جراثیم کش ہونے کی وجہ سے منہ میں بیکٹریا کی مقدار کو کم کرنے میں مدد دے گی۔

  • ایلو ویرا اور بیکنگ سوڈا

  • ایلو ویرا کے جوس سے منہ صاف کریں اور پھر چھالوں کے اوپر بیکنگ سوڈا لگائیں۔

  • آلو بخارا کا رس

  • ایک سے دو کھانے کے چمچ آلو بخارا کا رس مائوتھ واش کے طور پر استعمال کریں یا کاٹن بال کو جوس سے گیلا کرکے چھالوں پر کچھ منٹ کےلئے رکھیں۔

  • ٹی بیگ

  • ایک گیلا ٹی بیگ چھالوں کے اوپر رکھ کر کچھ دیر دبائیں۔ ٹی بیگ میں ٹانک ایسڈ ہوتا ہے جو درد کم کرنے اور منہ کے چھالوں کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتا ہے۔

  • ٹی ٹری آئل

  • دس فیصد ٹی ٹری آئل کو نوے فیصد پانی کے ساتھ مکس کریں اور اِسے مائوتھ واش کے طور پر استعمال کریں۔ ٹی ٹری آئل جلد کے زخموں کو ٹھیک کرنے میں معاون سمھجا جاتا ہے۔

  • برف

  • برف کا چھوٹا ٹکڑا چھالے کے اوپر اتنی دیر رکھیں کہ برف پگھل جائے۔ اس سے چھالے ختم تو نہیں ہوں گے لیکن جلن میں افاقہ ہو گا۔ اس کے علاوہ آپ ٹھنڈے پانی سے کلی بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ یہ ٹوٹکہ اُس وقت استعمال کریں جب چھالے بننا شروع ہوں تو زیادہ درد نہیں ہوتا۔

  • پیاز

  • پیاز میں بھی چھالوں سے شفا یابی کی خصوصیت پائی جاتی ہے۔ پیاز کا ایک چھوٹا ٹکڑا چھالے کے اوپر رکھ کر پانچ منٹ تک دبائیں کہ پیاز کا رس چھالے کے اندر چلا جائے۔ اس سے درد سے بھی نجات ملے گی اور چھالا بھی ختم ہو جائے گا۔

  • ساگ

  • منہ میں ہونے والی سوزش کی تکلیف سے نجات کےلئے ساگ سے فائدہ اُٹھائیں۔ ساگ کی چائے بنانے کےلئے تین چائے کے چمچ ساگ کو اُبلتے پانی میں پندرہ منٹ تک اُبالیں پھر ٹھنڈا کرکے مائوتھ واش کے طور پر استعمال کرلیں۔

  • خوراک میں احتیاط

  • منہ میں سوزش کے دوران مرچ مصالحے والے کھانے اور ڈرائی فروٹ سے پرہیز کریں کیونکہ یہ چیزیں تکلیف اور جلن کا باعث بنتی ہیں۔

More related articles to 10 Home Remedies for Canker Sores منہ کے چھالے:

  • Thanks for reading our artilcle about "10 Home Remedies for Canker Sores منہ کے چھالے" filed under Health articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for 10 Home Remedies for Canker Sores منہ کے چھالے

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping