Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Seasonal Cooking articles > Foods for Hot Weather گرم موسم کی غذائیں

Foods for Hot Weather گرم موسم کی غذائیں

Foods for Hot Weather  گرم موسم کی غذائیں
We all crave for something deliciously cooling in hot steaming weather of summer season. The very thought of rich and heavy food puts us off in this summer. So fetch for cool ideas for cool meals in hot weather from this article.
Viewed: 6566
Source:  Rukhsar Rehman
2 Ratings
5 out of 5 stars
 Rate It

  • ہر موسم کے اپنے مختلف تقاضے ہوتے ہیں۔ جن سے ہر ایک متاثر ہوتا ہے۔ لیکن موسم کے اثرات سب سے زیادہ اور سب سے پہلے جِلد پر محسوس کئے جاتے ہیں۔ کیونکہ جلد بہت حساس ہوتی ہے خاص طور پر چہرے کی جلد، ہر موسم میں مختلف قسم کی دیکھ بھال کا تقاضہ کرتی ہے سردیوں میں جہاں خشکی اپنا اثر دکھاتی ہے وہیں گرمی کے موسم میں دھوپ اور پسینہ جِلد کو کافی حد تک متاثر کرتے ہیں ان تمام موسمی اثرات سے بچنے میں سب سے اہم کردار غذا کا ہوتا ہے، چنانچہ درست غذا کا انتخاب اور استعمال نہایت ضروری ہے ہر خاتون خانہ کو یہ ضرور معلوم ہونا چاہیے کہ موسم کی مناسبت سے غذا میں کن چیزوں کا استعمال زیادہ اور کن چیزوں کا استعمال کم کیا جانا چاہیے۔

  • سورج کی تمازت سے جِلد کو پہنچنے والے نقصان سے بچنے کیلئے ایسی غذا استعمال کی جانی چاہیے جس میں وٹامن سی(vitamin C)  کی زیادہ مقدار ہو اسکی ایک مثال لیموں ہے جسکی بے شمار افادیت ہے یہ غذا کو جلد ہضم کرنے میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ طبعیت کے بوجھل پن کو بھی کم کرتا ہے۔ لیموں کی شکنجبین کا استعمال نہایت مفید ہے۔ شکنج بین تو آپ صبح میں جگ میں بنا کر رکھ لیں اور دپہر تک اسے پی کر ختم کرلیں اگر اہل خانہ کی تعدار زیادہ ہے تو زیادہ مقدار میں اسے بنالیں۔

  • بچے بڑے سب ہی اسی پئییں۔ اس موسم میں لیموں سستے بھی بہت ہو جاتے ہیں اس لیے جی بھر کر پئییں۔ اسکے علاوہ سلاد وغیرہ میں بھی لیموں استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ گرمیوں میں کھیرا زیادہ استعمال کرنے سے جسم کا ٹمپریچر(temperature)  نارمل(normal)  رہتا ہے اور ڈی ہائیڈریشن(dehydration)  بھی نہیں ہوتی۔ گرمی کے موسم میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد گارثابت ہوتا ہے نیز پسینے کی صورت میں ضائع ہونے والے نمکیات کا بھی نعم البدل ہے چنانچہ روزانہ کم از کم چھ سے دس گلاس پانی ضرور پینا چاہیے یہ جِلد کے لیے بھی نہایت ضروری ہے گرمیوں میں آنتوں میں سوزش اور پیٹ میں درد کی شکایات عام ہو جاتی ہیں۔ ان تمام شکایات کا حل یہ ہے کہ دہی کا استعمال روزانہ کیا جائے۔

  • دہی کو مختلف صورتوں میں غذا کا حصہ بنائیں۔ چینی نمک ڈال کر کھائیں یا نمک کی لسی بنائیں یا رائتے کی شکل میں کھائیں۔ یہ ہر طرح سے مفید ہے۔

  • اگر موسم گر لو کی صورت اختیار کرگیا ہے تو باہر نکلنے سے ممکنہ حد تک پرہیز کریں اگر باہر جانا بہت ضروری ہے تو کچے آم یعنی کیری کا جوس (juice) بنا کر پی لیں اس کا طریقہ یہ ہے کہ کیری چھیل کر اس کے ٹکڑے کاٹ لیں اور پانی میں ڈال کر پکا لیں پھر اسے گرائینڈر(grinder)  میں ڈال کر بلینڈ(blend)  کرلیں ساتھ ہی اس میں چینی، نمک اور برف بھی شامل کر لیں اور چھان کر یہ مشروب پی لیں تو لو کی شدت آپ پر اثر نہیں کرے گی۔

  • پھلوں میں خربوزہ بھی گرمی کے موسم میں کھانا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اللہ تعالٰی نے ہمارے لیے یہ سہولت رکھی ہے کہ موسم کے لحاظ سے پھل وسبزیوں کو ہمارے لیے رکھا۔ خربوزہ کے اجزاء میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہمارے جسم کے لیے بہت ضروری ہے۔ خربوزہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال گرمی کا اثر زائل کرتا ہے۔ اس کے متواتر استعمال سے جِلد پر بہتر اثرات نمایاں ہوتے ہیں۔

  • گرمی کے توڑ کے لیے سِرکہ بھی بہترین ہے دوپہر کے کھانے کے ساتھ سِرکہ و پیاز ملا کر کھانا مفید ہوتا ہے۔ سرکہ میں پیاز، لال گول مرچ ڈال کر رکھ لیں اور ہر کھانے کے ساتھ استعمال کریں آپ پر گرمی اثرانداز نہیں ہو گی۔

  • گرمی کے موسم میں کافی (coffee)، چائے اور الکحلک(alcoholic)  مشروبات کے استعمال سے ممکنہ حدتک پرہیز کریں کیونکہ یہ جسم کو ڈی ہائیڈریٹ(dehydrate)  کرتے ہیں اپنی غذا میں نمک کا استعمال معمول سے کچھ زیادہ کریں (بلڈپریشر (blood pressure) زیادہ ہونے کی صورت مں ایسا ہر گز نہ کریں) کیونکہ پسینے کی صورت میں کافی نمکیات کا اخراج ہو جاتا ہے۔ مرغن اور تیز مصالحوں والی غذاؤں کی بجائے سادہ اور کچی سبزیاں زیادہ سے زیادہ سلاد کی صورت میں استعمال کریں۔

  • باسی اور بازار کے کھانوں سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ گرمی کے موسم میں کھانے جلدی خراب ہو جاتے ہیں اور یہ آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ گوشت اور گوشت سے بنی اشیاء کا کم سے کم استعمال کریں۔

  • موسمی پھلوں میں تربوز ایسا پھل ہے جو بھوک اور پیاس دونوں کی تسکین ہے۔ یہ پھل پیٹ کی گرمی ختم کرنے میں اکسیر ہے، چنانچہ اس کا جوس پیا جا سکتا ہے یا پھر کاٹ کر بھی کھا سکتے ہیں دونوں صورتوں میں مفید ہے۔ اس موسم میں اسیے پھل جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، کھانے سے چہرے کی رونق بحال رہتی ہے۔ پھلوں کا جوس یا آئس کریم بنا کر بھی کھائی جاسکتی ہے۔

  • Important Note: The articles presented are provided by third party authors and do not necessarily reflect the views or opinions of KhanaPakana.com. They should not be construed as medical advice or diagnosis. Consult with your physician prior to following any suggestions provided.

More related articles to Foods for Hot Weather گرم موسم کی غذائیں:

  • Thanks for reading our artilcle about "Foods for Hot Weather گرم موسم کی غذائیں" filed under Seasonal Cooking articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Foods for Hot Weather گرم موسم کی غذائیں

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping