Shop Grocery (USA) | Shop Henna | Shop Spices | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Tips & Totkays articles > ThingsThat You Need For A Barbecue Party باربی کیو پارٹی کے لیے آپ کو کن اشیا کی ضرورت پڑ سکتی ہے

ThingsThat You Need For A Barbecue Party باربی کیو پارٹی کے لیے آپ کو کن اشیا کی ضرورت پڑ سکتی ہے

ThingsThat You Need For A Barbecue Party باربی کیو پارٹی کے لیے آپ کو کن اشیا کی ضرورت پڑ سکتی ہے
Are you planning to hold a barbecue party? Plan according to this helpful article and watch your barbecue party turn into the most successful party of the season.
Viewed: 10609
Source:  Jia Mehwish Alamdar
3 Ratings
5 out of 5 stars
 Rate It

  • باربی کیو پارٹی (Barbecue Party) کے لیے ہمیشہ کوئی نہ کوئی وجہ موجود رہتی ہے۔ چاہے کسی کی سالگرہ ہو، کسی کی کامیابی کی خوشی میں سب شریک ہوں یا کسی بھی وجہ سے سب جمع ہوں۔ اس موقعے سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لیے باربی کیو (Barbecue) بہترین انتخاب ہے۔

  • باربی کیو پارٹی اگر گھر سے باہر کہیں منعقد ہو تو یہ ایک عام پکنک (Picnic) سے تھوڑی مختلف ہوتی ہے۔ آپ کے پاس باربی کیو کے لیے ضروری اشیا کا موجود ہونا بے حد ضروری ہے۔ گھر اور مارکیٹ سے دُور باربی کیو تیار کرتے ہوئے اگر ساری ہی چیزیں آپ کے پاس موجود ہوں گی تو یقیناً یہ پارٹی شاندار رہے گی۔ آئیے آپ کی آسانی کے لیے آپ کو باربی کیو پارٹی کے لیے ایک لسٹ دیتے ہیں۔ یہ اشیا آپ کی باربی کیو باسکٹ میں ضرور موجود ہونی چاہئیں۔

  • پانی کی بوتلیں (Water Bottles)

  • تربوز  (Watermelon)

  • سلاد(Salad)

  • مارش میلوز (Marshmallows) ﴿بعد میں باربی کیو پر روسٹ کرنے کے لیے﴾

  • پورٹ ایبل ٹیبل  (Portable Table)

  • ہاٹ ڈاگز/سادے بن  (Hot Dogs)

  • ہیم برگرز  (Hamburgers)

  • چکن  (Chicken)

  • لیموں کا شربت  (Lemonade)

  • ان کے علاوہ دیگر چیزوں کی بھی آپ کو ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اپنی ضرورت کے تحت آپ ان اشیا میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔

  • پکنک کمبل اور ٹیبل پر بچھانے والے کپڑے

  • پیپر پلیٹس، کپ اور چمچ

  • کوئلے(Coals)

  • کولر  (Cooler)، کھانا اور کولڈ ڈرنک وغیرہ اسٹور کرنے کے لیے

  • نیپکن اور پیپر ٹاولز  (Napkins and paper towels)

  • کچرا ڈالنے کے لیے بیگز

  • بچوں کے لیے کچھ کھلونے(Toys for Children)

  • سن بلاک  (Sun block)، فرسٹ ایڈ باکس  (First aid kit)

  • ڈیجیٹل کیمرہ، اضافی بیٹریز کے ساتھ  (Digital camera and extra batteries)

  • کولڈ ڈرنکس  (Cold Drinks)

  • برف  (Ice)

  • اپنی تیاری کو مکمل کرنے کے لیے دیکھ لیں کہ آپ نے گرل (Grill) بھی سامان میں رکھ لی ہے۔ باربی کیو آپ کسی کھلی جگہ پر بھی کر سکتے ہیں جیسا کہ ساحل سمندر کے کنارے لیکن اگر آپ کسی شیڈ والی جگہ کا انتخاب کریں تو یہ زیادہ بہتر ہے۔ اس طرح کھانا بھی خراب ہونے کا امکان کم ہے اور بچے بھی مسلسل پڑنے والی دھوپ سے محفوظ رہیں گے۔ ہمیشہ باربی کیو کسی ایک طرف کریں تاکہ دھوئیں سے بھی سب محفوظ رہیں۔

  • اگر آپ ان چیزوں کا خیال رکھیں گے تو ہمیں یقین ہے کہ آپ کی دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ یہ باربی کیو پارٹی بہت ہی شاندار اور یادگار رہے گی۔

More related articles to ThingsThat You Need For A Barbecue Party باربی کیو پارٹی کے لیے آپ کو کن اشیا کی ضرورت پڑ سکتی ہے:

  • Thanks for reading our artilcle about "ThingsThat You Need For A Barbecue Party باربی کیو پارٹی کے لیے آپ کو کن اشیا کی ضرورت پڑ سکتی ہے" filed under Tips & Totkays articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for ThingsThat You Need For A Barbecue Party باربی کیو پارٹی کے لیے آپ کو کن اشیا کی ضرورت پڑ سکتی ہے

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping