SHOP  |  Join for FREE!  |  Sign In!  |  Submit Recipe!  |  Submit Your Blog

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> How To? Recipes > Microwave Popcorn In a Brown Paper Bag براؤن پیپر بیگ میں پاپ کارن تیار کیجیے

Microwave Popcorn In a Brown Paper Bag براؤن پیپر بیگ میں پاپ کارن تیار کیجیے

Microwave Popcorn In a Brown Paper Bag براؤن پیپر بیگ میں پاپ کارن تیار کیجیے
Popcorn kernels are really cheap, but have you noticed how expensive microwave popcorn are? What really is so pricey in a microwave popcorn; a bag? Just forget the commercially packed pricey microwave popcorn and make your very own microwave popcorn in a brown paper bag at home.
Viewed: 3966
Source:  Jia Mehwish Alamdar
4 Ratings
3 out of 5 stars
 Rate It

  • سہولت کی خاطر مائیکرو ویو پاپ کارن (Microwave popcorn) خریدنا ایک عام سی بات بن چکی ہے۔ یقیناً آپ کا بھی یہی خیال ہو گا کہ اس میں کوئی خاص بیگ (Bag) استعمال کیا جاتا ہے جس سے مزیدار پاپ کارن (Popcorn) بنانے میں آسانی ملتی ہے اور یقیناً آپ اس بات سے بھی اتفاق کریں گے پاپ کارن بنانے کا یہ طریقہ کافی مہنگا ثابت ہوتا ہے۔ لیکن پھر آپ کہیں گے مزیدار پاپ کارنز بھی تو ملتے ہیں!

  • آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح آپ ایک عام براؤن پیپر بیگ (Brown paper bag) سے پاپ کارن تیار کر سکتے ہیں۔ براؤن پیپر بیگ بہت آسانی سے اور بہت سستے داموں مارکیٹ سے مل جاتے ہیں۔ دوسری چیز جو آپ کو چاہیے وہ ہیں کارن (Corn)۔ اس کے علاوہ ایک چائے کا چمچ ویجیٹیبل آئل (vegetable oil) اور آدھا چمچ یا حسب ضرورت نمک۔

  • ایک باؤل میں آدھا کپ کارنز اور دیگر اشیا ڈال دیں اور مکس کرلیں۔

  • اب براؤن پیپر بیگ میں کارنز ڈالنے کے بعد بیگ کو اوپر سے دو دفعہ موڑ دیں۔ بیگ کو اچھی طرح بند کرنے کے لیے اسے اسٹیپل مت کریں ورنہ آپ کے مائیکروویو (Microwave) میں دھماکہ بھی ہو سکتا ہے۔

  • اب بیگ کو مائیکرو ویو میں رکھیں اور اسے تین منٹ گرم کریں۔ اگر کارنز کے پھٹنے کی آوازیں بہت کم ہو جائیں تب بھی مائیکرو ویو کو آف کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ کارنز جلنے کا بھی خطرہ ہے۔

  • مزیدار پاپ کارن تیار ہیں کسی برتن میں نکال لیں چاہیں تو مکھن شامل کرسکتے ہیں ِ

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Microwave Popcorn In a Brown Paper Bag براؤن پیپر بیگ میں پاپ کارن تیار کیجیے

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping