Grocery Shop | Mehndi Shop | Spice Shop | Beauty Shop | Join | Sign In | Submit Recipe

New & Improved Search Helps You Find Even More Recipes & Videos!


Articles >> Kids articles > Food And Nutrition Resources For Kids بچوں کو غذائیت سے بھرپور کھانے کھلائیں

Food And Nutrition Resources For Kids بچوں کو غذائیت سے بھرپور کھانے کھلائیں

Food And Nutrition Resources For Kids بچوں کو غذائیت سے بھرپور کھانے کھلائیں
Proper nutrition in childhood can reinforce lifelong eating habits. A healthy eating plan that you can use to help your kids.
Viewed: 8871
Source:  Lillie Larsen
4 Ratings
2 out of 5 stars
 Rate It

  • بچے کو زبردستی کچھ کھانے پر مجبورنہ کریں اور نہ ہی اس پر زور دیں کہ پلیٹ میں جو بچ گیا ہے اسے صاف کیا جائے۔

  • کیا آپ کا بچہ غذائیت سے بھرپور کھانے کھاتا ہے؟

  • یہ وہ اہم سوال ہے جو حساس والدین کو فکر میں مبتلا کئے رکھتا ہے۔ کچھ بچے ایسے ہوتے ہیں جو مخصوص اشیاء ہی کھانا پسند کرتے ہیں جس کی وجہ سے مائیں کھانے کی پلیٹ لیے بچوں کے پیچھے ہلکان ہوتی نظر آتی ہیں، تاہم اس سلسلے میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

  • وہ بچے، جو ابھی اسکول نہیں جا رہے اور چپس، بسکٹس کے علاوہ کچھ اور کھانے کے لیے تیار نہیں ہیں یا پھر وہ بچہ جو ابھی گُھٹنوں کے بَل چلنے والا ہے اسے کھانے کی پرواہ ہی نہیں ہے آپ کی پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ کئی وجوہات کی بناء پر آج کل بچے پکی ایٹر (picky eaters) یعنی صرف من پسند کھانوں پر گزارہ کرنے والے بن گئے ہیں۔ اگر اس بات کی وجہ تلاش کرکے اسکا اِزالہ کر لیا جائے تو والدین کی پریشانی میں کمی آسکتی ہے۔ پیدائش کے وقت بچے کا جو وزن ہوتا ہے دو سال کی عمر تک پہنچنے تک یہ وزن چار گنا ہو جاتا ہے۔ مگر دو سے پانچ سال کے درمیان بچے اپنے وزن میں چار سے پانچ پاؤنڈ سے زیادہ اضافہ نہیں کر پاتے۔ اس دوران بچے صرف بھوک لگنے کے بعد ہی کھانا کھاتے ہیں۔ بچوں کی درست افزائش کے لیے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کو غذائیت سے بھر پور ہر طرح کے کھانے دیں۔ اس طرح بچے کو کھانے کا انتخاب کرنے کا موقع ملے گا۔ وہ ان کھانوں میں سے کسی ایک یا ایک سے زائد کھانوں کو منتخب کر سکتا ہے، یہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ اسے کیا اور کتنا کھانا ہے۔

  • ایک بچے کا پیٹ چھوٹا ہوتا ہے لہٰذا اس کے کھانے کی مقدار بھی کم ہوگی۔ ایسے میں آپ بچے کو تھوڑا کھانا دیں اور ضرورت پڑنے پر وقفے وقفے سےاسے کچھ نہ کچھ کھلاتے رہیں۔ کھانا کھلانے کے بعد ایک گھنٹے تک اسے کچھ اور نہ کھانے دیں اور نہ ہی کھانے سے ایک گھنٹہ قبل کوئی اسنیک دیں۔ بچے کو جب بُھوک لگے گی تو وہ خود ہی کھانا مانگے گا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کو روزانہ چھ اونس سے زائد جوس نہ دیا جائے کیونکہ کچھ جوسز میں ضرورت سے زیادہ حرارے اور مٹھاس ہوتی ہے جو بچوں کی بھوک مار دیتی ہے۔ یونائیٹڈ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف اگریکلچر نے اپنی ایک اشاعت میں واضح کیا ہے کہ دو سے آٹھ سال کی عمر کے بچوں کو روزانہ دو پیالی کم چکنائی والا دودھ دینا چاہئے۔ بچے کو زبردستی کچھ کھانے پر مجبور نہ کریں اور نہ ہی اس پر زور دیں کہ پلیٹ میں جو بچ گیا ہے اسے صاف کیا جائے، ان پر اپنی مرضی مسلط نہ کریں کہ یہ کھانا ہے اور وہ نہیں۔ اگر آپ کا بچہ کھیل کود میں بھرپور حصہ لیتا ہے تو سمجھ لیجئے کہ اسے ضروری غذائیت مِل رہی ہے۔ چھوٹے بچے عموماً دودھ یا جوس سے پیٹ بھر لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے پیٹ میں کھانے کے لیے گنجائش نہیں رہتی۔

  • بچوں کو نئے کھانے بالکل عام سے انداز میں متعارف کرائیں۔ کھانے کی رنگت، شکل، سائز، خوشبو اور بناؤٹ کے بارے میں بچے کو ضرور بتائیں مگر اسے اس کے ذائقے کے متعلق نہ بتائیں، صبر سے کام لیں بچے میں خود ہی تجس پیدا ہو گا۔ عام طور پر بچے نئے کھانے کو منہ میں لیتے ہیں اور اگر ذائقہ پسند نہ آئے تو اسے منہ سے اُگل دیتے ہیں۔ آپ کو چاہئے کہ نئے کھانے کو بچے کے پسندیدہ کھانے کے ساتھ کم مقدار میں اُن کی پلیٹ میں ڈالیں۔ یاد رہے کہ بچے کے لیے جو کچھ نیا بنائیں اس کا ذائقہ اور خوشبو اچھی ہو تب ہی وہ اس طرف متوجہ ہوگا۔ اگر بچے کے کھانے پینے کے اوقات مقرر کرلئے جائیں تو اس سے آپ کو بہت مدد ملے گی۔ اگر وہ ٹی وی دیکھ رہے ہیں تو ٹی وی بند کردیں، کھانے کی میز پر بچے کو کھانے کے علاوہ اور چیز نہ دیں۔

  • Important Note: The articles presented are provided by third party authors and do not necessarily reflect the views or opinions of KhanaPakana.com. They should not be construed as medical advice or diagnosis. Consult with your physician prior to following any suggestions provided.

More related articles to Food And Nutrition Resources For Kids بچوں کو غذائیت سے بھرپور کھانے کھلائیں:

  • Thanks for reading our artilcle about "Food And Nutrition Resources For Kids بچوں کو غذائیت سے بھرپور کھانے کھلائیں" filed under Kids articles. one of thousands of originally written Articles published exclusively at khanaPakana.com.

Tried out this recipe? Let us know how you liked it?

Pleasebe judicious and courteous in selecting your words.

Name:
Email:

 
Submit your comments

Comments posted by users for Food And Nutrition Resources For Kids بچوں کو غذائیت سے بھرپور کھانے کھلائیں

Featured Brands


Payment Methods
Secure Online Shopping